بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

وزیراعظم نوازشریف کل وطن واپس روانہ ہونگے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعظم نوازشریف برطانیہ میں طبی معائنہ کرانے کے بعد کل وطن لوٹ رہے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف علاج کے لئے لندن روانہ ہوئے تو پانامہ پیپرز کی گونج پاکستان بھر میں پھیل چکی تھی۔

پاناما پیپرز میں بچوں کے نام سامنے آنے پر اپوزیشن ان پر شدید تنقید کررہی ہے ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ ایسے میں وزیراعظم کا لندن جانا افواہوں کی لپیٹ میں آگیا.

بعض حلقوں کی جانب سے کہا گیا کہ طبی معائنہ تو بس بہانہ ہے اصل کام تو کچھ سیاسی گروؤں سے ملاقات ہے۔ اب وزیراعظم واپس آرہے ہیں۔

وزیراعظم کے خاندانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم منگل کو لوٹن ائیر پورٹ سے پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے ڈاکٹروں نے ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سفر کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان گزشتہ روز چرچل ہوٹل میں ملاقات ہوئی تھی جس کے دوران وزیرداخلہ نے نوازشریف سے درخواست کی کہ وہ جلد از جلد ملک واپس آجائیں تاکہ جو افواہیں گردش کر رہی ہیں وہ دم توڑ سکیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں