پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

نوازشریف پاکستان کوآگےلےجانا چاہتےہیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرصفدر کا کہنا ہے کہ 22 کروڑعوام کافیصلہ آچکا، اب راج وہی کرےگا جومیڈ ان پاکستان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کوآگے لے جانا چاہتے ہیں اس لیے نکالا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ جس درخت پر سب سے زیادہ پھل ہوتے ہیں پتھر بھی اسی کو لگتے ہیں اورآزمائشیں ہمیشہ نیک لوگوں پرہی آتی ہیں۔

کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ دل میرا بھی کرتا ہے کہ گھوم پھرکر آؤ، جے آئی ٹی نے بڑا ظلم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں عمران خان کے پی کے میں کیا تبدیلی لائے ہیں، خیبرپختونخواہ کے لوگوں نے اپنی روایات کو برقرار رکھا ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی باشعور جماعت ہے بڑی قربانیوں سےآگے آئی ہے۔


احتساب عدالت میں کیپٹن صفدرکی حاضری سےاستثنیٰ کےلیےدرخواست دائر


واضح رہے کہ کیپٹن صفدر نے آج احتساب عدالت میں اپنے وکیل کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں عدالت سے 15 روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی گئی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں