The news is by your side.

Advertisement

عمرے کے بعد نواز شریف پاکستان آنے کے بجائے لندن روانہ ؟

ریاض : سابق وزیر اعظم نواز شریف عمرہ ادا کر کے مکہ سے واپس جدہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے وہ پاکستان کے آنے کے بجائے واپس لندن چلے جائیں گے.

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیئے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب سے لندن روانہ ہو جائیں گے جب کہ انہیں کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے پاکستان آنا تھا لیکن وہ لندن واپس چلے جائیں گے.

خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان آنے کے شیڈول میں اچانک تبدیلی کرتے ہوئے لندن سے سعودی عرب روانہ ہو گئے تھے جہاں انہوں نے اپنی والدہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور روضہ رسول پر حاضری دی.

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمرے سے واپسی پر پاکستان آئیں گے اور چھبیس تاریخ کو احتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے تاہم اب اس حوالے سے متضاد خبریں موصول ہو رہی ہیں.

نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کہتے ہیں کہ نواز شریف سعودی عرب سے پاکستان جائیں گے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نواز شریف کی وطن واپسی کی خبروں کی تردید کر رہے ہیں.

ذرائع کے مطابق لندن میں کینسر کے علاج کی غرض سے مقیم کلثوم نواز کی کمیو تھراپی جاری ہے تاہم اچانک ان کی طبیعت بگڑ جانے کے باعث انہیں ایمرجنسی میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے باعث نواز شریف پاکستان آنے کے بجائے اہلیہ کی عیادت کرنے لندن جائیں گے.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں