انشاء اللہ! نوازشریف استعفیٰ نہیں دیں گے، مریم نواز Maryam Nawaz
The news is by your side.

Advertisement

انشاء اللہ! نوازشریف استعفیٰ نہیں دیں گے، مریم نواز

لاہور: وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ انشاء اللہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ’’نہیں دیں گے انشاء اللہ استعفیٰ، نوازشریف استعفیٰ اس لیے دیں کہ پانچوں ادوار میں اُن کے خلاف سرکاری پیسے کی خورد برد ثابت نہیں ہوسکی‘‘۔

یاد رہے پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے نوازشریف سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ سامنے آیا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے بھی وزیراعظم پر استعفیٰ دینے کے دباؤ کو بڑھانے کے لیے آپس میں رابطے تیز کردیے ہیں۔

پڑھیں: نواز شریف کی بیٹی ہونے پر نشانہ بنایا گیا تو والد کے دم پرلڑوں گی،مریم نواز

دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس میں جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد بھی آج بھی اجلاس جاری رہا جس میں وفاقی وزرا سمیت اہم لیگی شخصیات اور گورنر سندھ محمد زبیر نے بھی شرکت کی، اجلاس میں طے کیا گیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق استعمال کرتے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

واضح رہے وزیراعظم کی صاحبزادی نے جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’نوازشریف سے استعفیٰ سازش کے تحت مانگا جارہا ہے تاکہ پاکستان سے دہشت گردی، لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ نہ ہوسکے اور ملک کی ترقی دوبارہ رُک جائے‘‘۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں