site
stats
پاکستان

نوازشریف کا لندن واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں، حسین نواز

لندن: سابق نااہل وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ والدہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، نوازشریف کا فی الحال لندن واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں

لندن میں نمائندہ اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حسن اور مریم نواز نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اس لیے ڈاکٹرز نے اُن سے چہل قدمی کروائی۔ حسین نواز نے کہا کہ نوازشریف کا فی الحال لندن واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ والدہ کی صحت میں بہتری تک اسپتال میں آمدورفت رہے گی، ڈاکٹرز کی ٹیم نے والدہ کا چیک اپ کیا اور صحت کو تسلی بخش بھی قرار دیا۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئیں، گزشتہ دنوں اُن کو آپریشن کے بعد گھر منتقل کردیا گیا تھا تاہم کل مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آگاہ کیا کہ والدہ کی دوبارہ طبعیت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

ویڈیو دیکھیں

اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ بیگم کلثوم نواز کی دوبارہ طبیعت ناسازی کی خبریں سُن کو نوازشریف نے دوبارہ لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ ایک دو روز میں بیرونِ ملک روانہ ہوجائیں گے۔ْ


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top