The news is by your side.

Advertisement

نوازشریف قطر ایئر ویز کی ایئریمبولینس سے لندن جائیں گے

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی علاج کے لیے اتوار کو بیرون ملک روانگی پکی ہوگئی ہے اور وہ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے لندن جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف قطر ایئرویزکی ایئر ایمبولنس سے لندن جائیں گے، قطر ایئرویز کی ایئرایمبولنس اتوار کو لاہور سے لندن روانہ ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرزنے نوازشریف کوامریکا سےعلاج کرانے کا مشورہ دیا ہے، نوازشریف کے پاکستان سے لندن اور پھرامریکا جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف بھی لندن جائیں گے جب کہ ڈاکٹرعدنان اورجنید صفدر بھی نوازشریف کے ہمراہ ہوں گے۔

لندن اور پاکستان میں ڈاکٹرز سے نوازشریف کی طبیعت کے حوالے سے مشاورت کرلی گئی ہے، لندن میں حسین نواز اور اسحاق ڈار نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے معاملہ نیب کوبھیج دیا گیا

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نوازشریف کا نام 48سے 72گھنٹوں میں ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، نواز شریف کو ایئر ایمبولینس میں بیرون ملک لے جایا جاسکتا ہے۔

یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دی تھی، درخواست نواز شریف کی فیملی کی جانب سے بیماری اور بیرون ملک علاج کرانے کی بنیاد پر دی گئی تھی ، درخواست میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف بیرون ملک علاج کے لئے جانا چاہتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں