تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مہرے کبھی عوام کی بات نہیں کرسکتے، زرداری عمران ایک ہیں، نوازشریف

سانگلہ ہل : سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مہرے کبھی عوام کی بات نہیں کرسکتے، زرداری اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، پی ٹی آئی اراکین نے لائن لگا کر پی پی امیدوار کو ووٹ دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانگلہ ہل میں مسلم لیگ کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم کام کرنیوالے لوگ ہیں، کام کرکے بھی دکھایا ہے اور اندھیروں کو بھگایا ہے۔

ہم نے موٹروے بنائی سی پیک بنایا ہے، پاکستان کو ترقیوں کی بلندیوں پر لیکر گئے ہیں، مجھے بتاؤ کہ پیپلزپارٹی اور عمران کی پارٹی نے ایسا کوئی کام کیا ہے؟ یہ لوگ نیا پاکستان بناتے بناتے پرانے پاکستان کی طرف چلے گئے ہیں، کیا کبھی مہرے بھی عوام کی بات کرسکتے ہیں؟

نوازشریف نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے سلیم مانڈی والا پیپلزپارٹی کا امیدوار تھا، عمران خان کے لوگوں نے لائن لگا کر پی پی امیدوار کو ووٹ دیا، عمران خان سے پوچھو کہ سینیٹ میں تیر کو ووٹ دیا تھا یا نہیں؟

میں جھوٹ بولوں تو میں مجرم اور سچ بولوں تو عمران خان مجرم۔ زرداری اور عمران خان ایک ہی سکے کا نام ہے یہ روایتی سیاست کرنے والے لوگ ہیں، پاکستان کیلئے کچھ نہیں کرنیوالے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ آج میرا گلا بھی خراب ہے لیکن میں آپ سے یہ پوچھنے آیا ہوں کہ میں  نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی جس پر وزیراعظم ہاؤس سے نکال دیا گیا، کیاآپ لوگوں کو یہ فیصلہ منظور ہے دل سے بتاؤ؟ کیمرے والے، سامنے والے، نیچے والے سب بتاؤ کیا فیصلہ منظور ہے، جس پر شرکاء نے نہیں کا نعرہ لگایا۔

نواز شریف نے کہا کہ آپ کے وزیر اعظم کو نکالنے کا فیصلہ بھی سانگلہ ہل کے عوام نے قبول نہیں کیا، سانگلہ ہل والو مبارک ہو آپ کا فیصلہ بھی آگیاہے، آج آپ نے نوازشریف کے بیانیے کے حق میں فیصلہ سنا دیا، یہاں پہلے بھی آچکا ہوں مگراس طرح کا سانگلہ میں نے پہلے نہی دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ انشااللہ الیکشن کے بعد سانگلہ سے بھی موٹر وے گزرے گی، پچھلی بار آیا تھا تو کہا تھا کہ سوئی گیس آکر رہے گی بتاؤ، آرہی ہے یا نہیں؟

سوئی گیس آرہی ہے، موٹروے اور بچیوں کے کالج اور یونیورسٹی بھی بنے گی۔ نوازشریف نے خطاب کے دوران شرکاء کو شعر بھی سنایا،

خون دل دے کر نکھاریں گے رخ برگ گلاب
ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے

نوازشریف نے کسی کا نام لیے بٖغیر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کرپشن ،ای اوبی آئی، رینٹل پاور، ٹیکناکا کوئی کیس نہیں ہے، صرف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر چھٹی کردی گئی۔

انہوں نے شرکاء سے سوال کیا کہ میرے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلو گے؟ کیا ووٹ کی عزت کرو گے؟ ووٹ کی توقیر کرو گے تو آپ اپنے مینڈیٹ کو اہمیت دو گے۔

Comments

- Advertisement -