تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیلیں خارج، سزا برقرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی دونوں اپیلیں خارج کرتے ‏ہوئے سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر ‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس عامر فاروق اور محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام ‏آبادہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نےمحفوظ فیصلہ سنایا۔

ہائیکورٹ نے فیصلے میں احتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف کو دی گئیں سزائیں برقرار رکھی ‏ہیں۔ احتساب عدالت نے نوازشریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10سال اور العزیزیہ ریفرنس میں ‏‏7سال سزا سنائی تھی۔

واضح ہے کہ نواز شریف پہلے ہی عدالتی مفرور قرار دیے جاچکے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نوازشریف کی اپیلیں اشتہاری ہونے پر خارج کی گئیں کیونکہ مفرور ہونے پر ‏نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت نہیں ہو سکتی البتہ اشتہاری خودپیش ہو کر اپیل دائر کر سکتاہے ‏اور اشتہاری کی گرفتاری کی صورت میں اپیل پر فیصلہ کیاجائے گا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ضمانت پر ہونے کے باوجود وہ ملک سے باہر گئے اور پیش نہیں ہوئے، ‏عدالت کے بلانےکےباوجود کوئی خاص وجہ بتائےبغیر پیش نہیں ہوئے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے فیصلے پر ‏ردعمل میں کہا کہ نوازشریف کوسزائیں مکمل ٹرائل کےبعددی گئیں نوازشریف کےپاس اب کوئی ‏آپشن نہیں بچا انہیں واپس آکر جیل جانا پڑے گا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ مریم کس زندگی کی گارنٹی مانگ رہی ہیں؟ مریم نواز دراصل این آراو کی ‏گارنٹی مانگ رہی ہیں؟۔

Comments

- Advertisement -