ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

نوازشریف کی جعلی ویکسینیشن: عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے نام کی کورونا ویکسینیشن کرانے کی ‏بوگس انٹری کرنے کے دو ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ ‏

سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ راجہ محمد ارشد نے ضمانتوں پر سماعت کی عدالت میں ملزم عادل رفیق ‏اور ابو الحسن نے درخواست ضمانت دائر کی۔

ملزماں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے دوران حراست کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی ملزمان کو جیل ‏میں رکھنا قانون کے منافی ہے عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزمان نے میاں نواز شریف کے نام پر رشوت لے کر ویکسین لگوانے کی جعلی انٹری کی ‏عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت کو منظور کرلیا۔

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں