جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

نوازشریف کا خاندان اور تمام رشتے دار ملک سے باہر ہیں،فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا خاندان اور تمام رشتے دار ملک سے باہر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احسن اقبال کہتے ہیں ہربیٹی چاہتی ہے والد کی سرجری پر ان کے ہوں، جیل میں باقی بیٹیوں کو تو والد کے جنازے پر جانے کی اجازت نہیں ملی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قانون سب ماؤں، بیٹیوں کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے، یہ چاہتے ہیں قانون کے تقاضوں کو بلڈوز کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں قانون کو ضدی مریض کے تابع کریں، ضدی مریض دوائی لینے گئے تھے۔

- Advertisement -

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ اتنے ماہ گزرنے کے باوجود نوازشریف لندن میں اسپتال نہیں گئے، پلیٹ اور چمچ کی کھنک سنائی دے رہی ہے ،پلیٹ لیٹس نظر نہیں آ رہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا خاندان اور تمام رشتے دار ملک سے باہر ہیں، شریف خاندان کا ایک فرد مسنگ ہے یہ چاہتے ہیں ان کو بھی باہر بھیجیں، یہ کوئی آپریشن ہے یا بارات ،جو سب پورے ہوں تو بارات نکلے گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جب میڈیکل رپورٹ مانگتے ہیں تو وہاں سے چٹھی آتی ہے، اب جو مضحکہ خیزچٹھی آئی اس میں میڈیکل رپورٹ موجود نہیں، چٹھی سے نکل کرحقیقت کی طرف آئیں ،ہم بہتری سننا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں