نوازشریف کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے گا، احسن اقبال -
The news is by your side.

Advertisement

نوازشریف کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے گا، احسن اقبال

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی پالیسیوں کاتسلسل جاری رہے گا، چوہدری نثار کے کام کو لے کر آگے بڑھیں گے، ملک سے نفرت اور دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں نیشنل پولیس بیورو کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پولیس نےعوام کی حفاظت کیلئےاپنی جانیں قربان کیں، پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں.

شہداء کے بچوں کو تعلیم، صحت سمیت دیگرسہولتیں دی جائینگی، ہمارےمذہب میں جومرتبہ شہادت کاہےوہ کسی مذہب میں نہیں.

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسلام آباد میں ماڈل پولیس اسٹیشنزقائم کیےجائیں، پولیس کی کارکردی اقتصادی تعاون کیلئےبہت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنا ہے، آپریشن ردالفساد کو کامیابی سے مکمل کریں گے.

احسن اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوازشریف کے وژن کو آگے لیکرچلیں گے، ان کی پالیسیوں کاتسلسل جاری رہے گا، کوشش کریں گے کہ45دنوں میں 45ماہ کا کام مکمل کریں.

ہمارا انتظامی ڈھانچہ تسلی بخش نہیں ہے، کوشش ہوگی جرائم کم سےکم ہوں، غریبوں اور مظلوموں کے تحفظ کیلئے کام کریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں