لندن میں نقاب پوش افراد نے نوازشریف کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ہفتےکی شام پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی گئی ہے۔ ویڈیو میں دو افراد کو گاڑیو کے سائڈ ویو میرر توڑ ڈالے دیکھا جا سکتا ہے۔
توڑپھوڑ کرنے افراد نے نقاب لگا رکھا تھا جس کی وجہ سے ان کے چہرے کی شناخت نہیں ہو سکی اور اب تک واقعے میں ملوث افراد کا معلوم نہیں ہو سکا۔
گاڑیاں ٹھیک کرا لی گئی ہیں اور آج نوازشریف نے اسی گاڑی میں سفر کیا ہے۔
ایون فیلڈ آمد پر نوازشریف نے کہا کہ پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے پر افسوس ہے نجی اسکولوں کی حالت زار سے متعلق مریم نواز پہلے ہی کام کر رہی ہیں.
طبیعت سے متعلق سوال پر نوازشریف نے جواب دیا کہ اللہ کا شکر ہے۔ نوازشریف کےمعالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔


