قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے محمد عامر اور عماد وسیم کو چھکے لگا دیے۔
بنگلہ دیش پریمیئر میں رنگپور رائیڈر اور سلہت اسٹرائیکرز کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں سلہت سکسرز نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
93 رنز کے تعاقب میں سلہت کی ٹیم کے چار کھلاڑی 66 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
تاہم محمد نواز نے محمد عامر کی پہلی تین گیندیں روکیں اور اس کے بعد عماد وسیم کے اوور میں چھکا اور چوکا لگایا۔
Muhammad Nawaz Smashed Amir and Imad Wasim in BPL. It was a great treat to watch. pic.twitter.com/JiuZci1WEX
— Ehtisham Siddique (@iMShami_) January 27, 2023
اس کے بعد انہوں نے محمد عامر کے اوورز میں بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے انہیں بھی چھکے لگایے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
محمد نواز نے 13 گیندوں پر 18 رنز اسکور کیے اور ان کی ٹیم نے 26 گیندیں قبل ہی کامیابی حاصل کرلی۔
ا سے قبل محمد نواز نے دو اوورز میں 17 رنز دیے تھے جبکہ حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 19 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔