تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نواز الدین صدیقی کا او ٹی ٹی فلموں‌ میں‌ کام نہ کرنے کا اعلان

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے خاص قسم کی فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نواز الدین صدیقی نے اعلان کیا کہ وہ انٹرنیٹ پر نشر ہونے والی ویب سیریز  میں کام نہیں کریں گے،۔

انہوں نے آن لائن اسٹریمنگ سائٹس کو بے کار شوز نشر کرنے کے لیے اچھی جگہ قرار دیا اور کہا کہ ’ہمارے پاس یا تو ایسے شوز ہیں جو دیکھنے کے لائق نہیں یا ایسے ہیں جن کے سیکوئلز میں مزید دکھانے کے لیے کچھ نہیں ہے‘۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ میں نسل پرستی پر نواز الدین صدیقی بول پڑے

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ بڑے پروڈکشن ہاؤسز اور اداکاروں کے لیے  آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز ’دھندا‘ بن گیا ہے، بالی ووڈ میں بڑے فلم سازوں نے تمام بڑے ناموں کے ساتھ منافع بخش سودے کر لیے ہیں، جس کے لیے پروڈیوسرز کو لامحدود مواد تیار کرنے کے لیے بھاری رقم ملتی ہے۔

انہوں نے حال ہی میں نشر ہونے والی اپنی مشہور ویب سیریز  اسیکرڈ گیمز کو چلیجنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دور اب ختم ہوگیا ہے۔

نواز الدین صدیقی نے انکشاف کیا کہ وہ اب خود آن لائن اسٹریم پر شیئر ہونے والی ویڈیوز کو دیکھنا برداشت نہیں کرتے۔

Comments

- Advertisement -