ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

اسلام آباد سے لاہورآمد، نوازشریف کا رُوٹ میپ جاری، استقبال کی تیاریاں شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف 6 اگست بہ روز اتوار کو پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے لاہور کے لیے بہ ذریعہ موٹر روے روانہ ہوں گے اور راستے میں مختلف مقامات پر کارکنان سے خطاب بھی کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری کیے اعلامیہ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے بذریعہ روڈ 6 اگست کولاہورجانےکا اعلان کردیا ہے جس کے لیے نوازشریف 6 اگست بہ روز اتوار کو بذریعہ موٹر وے لاہور پہنچیں گے اور دن 11 بجے پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے روانہ ہونگے۔

اعلامیہ کے مطابق نوازشریف بابوصابوانٹرچینج سے بندروڈ اور آزادی چوک سے داتا دربارپہنچیں گے اور داتا دربار پر حاضری دیں گے جب کہ مختلف مقامات پر کارکنان سے خطاب کریں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اراکینِ اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کو متحرک ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے جس کے بعد حمزہ شہباز کی زیر صدارت ارکان اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس ہوا اور نواز شریف کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی اور پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف پہلی مرتبہ اپنے ووٹرز اور کارکنان سے ملیں گے اور مختلف مقامات پر مختصر خطاب بھی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں