The news is by your side.

Advertisement

غیرقانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس: نواز شریف کو اشتہاری قراردینے کا نوٹس جاتی امرا پر آویزاں

لاہور : غیرقانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس جاتی امرا کی رہائش گاہ پر آویزاں کردیا گیا ، تفتیشی افسر وزرات خارجہ کے ذریعے اشتہاری قرار دینے کا نوٹس لندن بھی ارسال کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج اسد علی خان نے غیرقانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس جاری کردیا ، جس کے بعد عدالتی حکم پر تفتشی افسر نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس عدالت کے باہر اور ان کی رہائش گاہ پر آویزاں کیا۔

تفتیشی افسر وزرات خارجہ کے ذریعے اشتہاری قرار دینے کا نوٹس لندن بھی ارسال کرے گا جبکہ ، نیب نوازشریف کواشتہاری قراردلانے کا اعلان ڈھول بجا کر بھی کرے گی۔

خیال رہے اس سے قبل عدالت نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرچکی ہے۔

یاد رہے اسلام آباد رجسٹرارآفس نے سابق نوازشریف کے اشتہارات پیر کے روز اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا اشتہارشائع ہونے کے بعد عدالتی حکم کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

رجسٹرارآفس نے مزید کہا کہ سارامعاملہ عدالتی احکامات کے عین مطابق کریں گے، نوازشریف کی طلبی کااشتہار2اخباروں کےکوارٹرپیج پرشائع کیاجائےگا اور اشتہار شائع ہونے کے بعدعدالتی حکم کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں