اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسن اورحسین نواز آج عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاناماریفرنسز میں اشتہاری سلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسن اورحسین نواز آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔
حسن اورحسین نوازاحتساب عدالت میں خودکوسرنڈرکریں گے، احتساب عدالت نےحسن اورحسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری آج تک معطل کر رکھے ہیں۔
احتساب عدالت نے حکم دیاتھا 14مارچ تک حسن،حسین نوازپیش نہیں ہوتےتوقانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔
حسن اورحسین نواز کےایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔
یاد رہے 13 مارچ کو : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز 7 سال بعد وطن واپس پہنچے تھے، نواز شریف نے جاتی امرا میں دونوں بیٹوں کااستقبال کیا تھا۔