منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

نواز الدین صدیقی اور سونم باجوہ کے مداحوں کیلیے خوشخبری!

اشتہار

حیرت انگیز

(15 جولائی 2026): بولی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے ہندی کے بعد پنجابی فلم انڈسٹری پر نظریں جما لیں، جہاں وہ مشہور اداکارہ سونم باجوہ کے ساتھ کام کریں گے۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی پنجابی زبان کی ایک فلم میں اپنا ڈیبیو کرنے کیلیے تیار ہیں، اور ان کے مدمقابل مرکزی کردار کیلیے سونم باجوہ سے بات چیت جاری ہے۔

اس پروجیکٹ کو گپی گریوال سپورٹ کر رہے ہیں، تاہم یہ پہلی بار نہیں کہ نواز الدین صدیقی کسی علاقائی سنیما کا حصہ بن رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ تیلگو فلم اور تمل فلم کا حصہ رہ چکے ہیں، جس میں انہوں نے رجنی کانت کے ساتھ ولن کا کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میری خوبصورتی کی وجہ سے لڑکی کی شادی ٹوٹ گئی، سونم باجوہ

واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی کو آخری بار نیٹ فلکس کی فلم رات اکیلی ہے میں دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب، سونم باجوہ نے اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز 2013 میں پنجابی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے سردارجی 2 اور سپر سنگھ سمیت کئی دیگر فلموں میں کام کیا۔

رواں سال کے آغاز میں انہوں نے ہندی پروجیکٹس بھی حاصل کیے جن میں ہاؤس فل 5، باغی 4، ایک دیوانے کی دیوانیت اور بارڈر 2 شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں