ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

نواز الدین صدیقی کو شاہ رخ خان سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کو شاہ رخ خان کے بارے میں بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی سے حالیہ انٹرویو کے دوران سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ نے اپنے بارے میں کبھی یہ بات سنی ہے کہ آپ کے ہر فلم میں ایک ہی جیسے کردار ہوتے ہیں۔

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ ’میں اتنا ضدی شخص ہوں کہ کبھی اپنے آپ کو ایسے ایک جیسے کردار کرنے ہی نہیں دوں گا۔‘

اداکار نے شاہ رخ خان کے مشہور انداز میں پوز دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ٹائپ کاسٹ والے ہیرو ہوتے ہیں اور وہ 35 سال تک ایک ہی جیسی چیزیں کرتے رہتے ہیں۔‘

نواز الدین کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اداکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شاہ رُخ خان کے مداحوں نے کہا کہ نواز کو کوئی دیکھنا بھی پسند نہیں کرتا اور اس کی تمام فلمیں بھی فلاپ ہی ہوئی ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ نواز کو نہ جانے کس بات کا غرور ہے شاہ رُخ خان کو انڈسٹری میں برسوں ہوگئے ہیں جب نواز اداکاری بھی نہیں جانتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں