پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

نوازالدین صدیقی کی بیٹی والد کو خاتون کے روپ میں دیکھ کر ناخوش

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سادگی پسند معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی بیٹی اپنے والد کو خاتون کے روپ میں دیکھ کر ناراض ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوازالدین صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ فلم ’ہڈی‘ میں خاتون کا روپ اختیار کیا ہے، فلم کا پوسٹر دیکھ کر میری بیٹی خفا ہوگئی۔

اداکار نے کہا کہ بعد میں بیٹی کو سمجھایا کہ خاتون کا روپ صرف فلم کے لیے دھارا ہے، مجھے پوسٹر کے لیے خاتون بننے میں تین گھنٹے کا وقت لگا، اب معلوم ہوا کہ خواتین کو تیار ہونے میں اتنا وقت کیوں لگتا ہے۔

نوازالدین صدیقی آئندہ سال فلم ’ہڈی‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آنے کے بعد مداحوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

فلم 2023 میں ریلیز ہوگی۔ اداکار نے فلم ’ہیروپنتی 2‘ میں ’لیلیٰ‘ کا کردار نبھا کر مداحوں کی تعریفیں سمیٹی تھیں۔

https://twitter.com/Nawazuddin_S/status/1561963934181048320?s=20&t=iYnMEmLrBegonUQhcglWYw

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں