بنگلادیش کے ٹیسٹ کرکٹر نعیم حسن کو چٹاگانگ پولیس نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا ہے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر نعیم حسن ڈھاکا ایئرپورٹ سے چٹاگانگ واپس جارہے تھے جب انہیں راستے میں پولیس کی جانب سے روکا گیا۔
کرکٹر بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے رکشہ کو لال خان بازار کے علاقے میں روکا اور سخت رویہ اختیار کیا جبکہ میں ان کے غصے کی وجہ سے لاعلم تھا۔
ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے گلے سے پکڑا اور دوسرے رکشے میں دھکیل دیا تاکہ تھانے لے جایا جاسکے، وہاں موجود لوگوں نے بتایا بھی کہ میں قومی کرکٹر ہوں لیکن انہوں نے کسی کی نہ سنی۔
نعیم حسن نے کہا کہ پولیس نے مجھے لاٹھیوں اور پلاسٹک کے پائپوں سے مارا، تھانے میں اپنی شناخت کروائی تو انچارج افسر نے مجھ سے کہا کہ بات کرتے وقت نظریں نیچے رکھو۔
Bangladesh cricketer Nayeem Hasan was reportedly assaulted by the police in Chattogram on Friday night when he was headed home from the Dhaka airport https://t.co/LVNCVu8Was pic.twitter.com/NMVHCNxUiA
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 13, 2026
کرکٹر نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے مجھے ہفتے کی صبح رہا کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر واقعی پولیس افسران تھے تو انہوں نے مجھے پولیس کی گاڑی کے بجائے رکشے میں بٹھانے کی کوشش کیوں کی؟ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔
دوسری جانب چٹاگانگ میٹروپولیٹن پولیس کے ڈپٹی کمشنر امیر الاسلام کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ نعیم کو انصاف ملے اور جو بھی ذمہ دار پایا گیا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بنگلادیشی کرکٹر مشفیق الرحیم اور کرکٹ بورڈ کی جانب سے واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


