The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد، گھر میں ہونے والے جرگے میں فائرنگ، 3 افراد زخمی

اسلام آباد کے علاقے ای سیون میں گھر میں ہونے والے جرگے میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے ای سیون میں گھر میں ہونے والے جرگے میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری کا بیٹا جرار بخاری بھی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، نیئر بخاری کے بیٹے کو ٹانگ میں گولی لگی ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں پولیس پر فائرنگ، اہلکار شہید، سب انسپکٹر سمیت 2 زخمی

واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 13 میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں اہلکار شہید اور سب انسپکٹر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں