معاہدہ کرایہ داری کے سلسلے میں سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل ٹیکس نادہندہ نکلے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی شہری کو مکان کرائے پر دینے والے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل ٹیکس نادہندہ نکلے ہیں، سینئر سول جج نے نذر محمد گوندل کو 3 روز میں کرایہ دار سے معاہدہ رجسٹرڈ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
وکیل سردار مصروف نے عدالت کو بتایا کہ نذر محمد گوندل نے 2022 میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کو مکان کرائے پر دیا، وہ سالانہ 66 لاکھ روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں۔
- Advertisement -
وکیل کے مطابق معاہدہ کرایہ داری رجسٹرڈ نہ ہونے سے ٹیکس ادا نہیں کیا جا رہا، جب کہ ہائیکورٹ کی معاہدہ کرایہ داری رجسٹرڈ کرانے کی نظیر موجود ہے۔
سیشن عدالت نے معاہدہ رجسٹرڈ کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔