تازہ ترین

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

نازیہ حسن کا گانا ’آپ جیسا کوئی‘ بھارتی فلم میں شامل

پاکستانی ’‘”POP” انڈسٹری میں اپنی شاندار آواز کا جادو جگانے والی مرحوم گلوکارہ نازیہ حسن کا گانا ’آپ جیسا کوئی‘ کو بھارتی اداکار ایوشمان کھرانا کی نئی فلم میں شامل کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ایوشمان کھرانا کی فلم ’این ایکشن ہیرو‘ میں نازیہ حسن کے اس مشہور گانے پر ملائکہ اروڑا پرفارم کریں گی۔

’آپ جیسا کوئی‘ گانے کو یوٹیوب پر گزشتہ روز ریلیز کیا گیا، گانے میں لیجنڈری اداکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی زارا ایس خان اور التمش فریدی نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’دیوا‘ میں یہ مشہور گانا زینت امان پر فلمایا گیا تھا، مرکزی کرداروں میں آنجہانی اداکار فیروز خان اور ونود کھنہ ودیگر شامل تھے۔

’آپ جیسا کوئی‘ کے نئے ورژن میں ایوشمان کھرانا اور ملائکہ اروڑا نے پرفارم کیا ہے۔ ایکشن تھرلر فلم ایک یوتھ آئیکون اور سپر اسٹار ’مانوو‘ کی کہانی بیان کرتی ہے جو فلم کے سیٹ اس وقت حادثے کا شکار ہوجاتا ہے جب وہ کیریئر کے عروج پر تھا۔

ایوشما کھرانا کی فلم ’این ایکشن ہیرو‘ دو دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کی دیگر کاسٹ میں جے دیپ اہلاوت، جتیندر رائے، میرابل اسٹیورٹ ودیگر شامل ہیں۔

فلم کی ہدایت کاری کے فرائض انی رودھ ایئر نے انجام دیے ہیں، وہ اس سے قبل فلم ’زیرو‘ تنو ویڈز منوں ریٹرنز، بھی ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -