منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

نازیہ زینب نے اپنے خواب سے متعلق بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نازیہ زینب نے زندگی کے سب سے بڑے خواب سے متعلق بتا دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ نازیہ زینب نے شرکت کی اور اس موقع پر مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ ایک بڑا گھر ہو جس میں دو ہرن ہوں اور ایک چھوٹا ہاتھی موجود ہو کیونکہ میں جانوروں سے بہت پیار کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں ایسا گھر ہو جس میں شیر، چیتا، بلیک پینتھر وغیرہ سب موجود ہوں۔

واضح رہے کہ نازیہ زینب ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جنہیں پہلے ڈرامے میں حساس کردار نبھانے والی وجہ سے شہرت ملی ہے اور لوگ ان کی اداکاری کی تعریف کررہے ہیں۔

وہ مختلف مواقعوں پر کہہ چکی ہیں کہ وہ اپنی پہلی پرفارمنس پر ناظرین کے ردعمل سے خوش ہیں۔

گزشتہ دنوں انہوں نے علیزے شاہ سے موازنے سے متعلق اپنی رائے دی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے علیزے سے زیادہ موازنہ نہیں دیکھا لیکن اگر موازنہ کیا گیا ہے تو ٹھیک ہے۔ علیزے شاہ واقعی بہت خوبصورت ہیں اور ان سے میرا موازنہ یقینی طور پر ٹھیک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں