تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ناظم جوکھیو قتل کیس کے مرکزی ملزم سے متعلق اہم انکشاف

کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس کے مرکزی ملزم سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ ہائی پروفائل کیسز میں مرکزی ملزمان کی عیاشیاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں جبکہ جیل حکام وڈیروں، جاگیرداروں اور بااثر افراد کے سہولت کار بن گئے ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی جام اویس جیل کے بجائے اسپتال میں داخل ہیں اور انہوں نے قید کا بڑا عرصہ جیل کے بجائے اسپتال میں ہی گزارا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ جیل نے جام اویس کو بیماری کا بہانہ بنا کر اسپتال بھجوایا تھا اور وہ طویل عرصے سے گلستان جوہر کے نجی اسپتال میں داخل ہیں اور جیل حکام انہیں پیشی پر عدالت میں لانے سے بھی گریزاں ہیں۔

جیل حکام نے رابطہ کرنے پر جام اویس کی اسپتال میں داخلے کی تصدیق کردی ہے۔

دوسری جانب سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کا کہنا ہے کہ جام اویس کو سانس لینے میں تکلیف اور کمزوری لاحق ہے۔

کورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ جام اویس کوعدالت لے جانے کےلیے جیل پہنچے تھے جہاں بتایا گیا کہ ملزم کی طبیعت ٹھیک نہیں وہ اسپتال میں ہیں ہم نے عدالت میں جیل حکام کی رپورٹ جمع کروادی۔

واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کو گزشتہ سال نومبر میں قتل کیا گیا تھا ایم پی اے جام اویس، ایم این اے جام کریم سمیت دیگر ملزمان کو کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -