کراچی : ناظم جوکھیو قتل کیس میں عدالت نے ایم پی اے جام اویس سمیت 6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ملیر کورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی ، ریمانڈمکمل ہونےپرایم پی اےجام اویس سمیت 6ملزمان کو پیش کیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن توسیع کی استدعا کی اور عدالت کو بتایا کہ مقدمےمیں شواہدچھپانےکی دفعات کا اضافہ کردیا جبکہ مقدمےمیں اغواکی دفعہ پہلےہی شامل کی جاچکی ہے۔
تفتیشی افسر نے کہا مفرورملزمان سےمتعلق تفتیش کےلئےجسمانی ریمانڈمیں توسیع کی جائے، جس پر عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2یوم کی توسیع کردی۔
عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو 18نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تفتیشی افسر نے بتایا ناظم جوکھیوکاجلا ہوافون ، کپڑےفارنزک کےلئےبھیج دیے، وکیل مدعی نے کہا ناظم جوکھیوکےکپڑے اور موبائل کی تصدیق ہم سےنہیں کروائی گئی اور اہم شواہد کی برآمدگی کےوقت مدعی اوروکلاوہاں موجودنہیں تھے۔
مدعی مقدمہ کیجانب سے ایس ایچ او کے موبائل کی فارنزک کروانے کے لئے درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ایس ایچ اومیمن گوٹھ کےموبائل کافارنزک کروایاجائے، ایس ایچ اوملزمان کےساتھ رابطےمیں ہے۔
وکیل مدعی نے مقدمے میں انسداددہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا واقعےسےملک بھرمیں دہشت پھیلی ہے اور سندھ اسمبلی کے وقار کو بھی نقصان پہنچاہے۔
مقدمےمیں انسداددہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں، جس پر عدالت نے کہا انسداددہشت گردی دفعات کی درخواست پر آئندہ سماعت پردلائل دیے جائیں گے۔