The news is by your side.

Advertisement

ناظم جوکھیو قتل کیس: پولیس کا تفتیشی افسر تبدیل

کراچی : ناظم جوکھیو قتل کیس میں کیس پولیس کے تفتیشی افسر کو تبدیل کردیا گیا ، جس کے بعد نئے تفتیشی افسر نے عدالت سے تفتیش کے لئے مزید وقت کی استدعا کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس کی ملیر کورٹ میں سماعت ہوئی ، جس میں وکیل مدعی نے کہا ملزم جام اویس کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت کو نشاندہی پر ایس ایچ او میمن گوٹھ نے ملزم کو ہتھکڑی لگائی‌۔

جس پر عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہاراگر ایسا ہی چلتا رہا توآپ کے خلاف کارروائی کریں گے، مدعی کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا نہ فارم ہاؤس کی سی سی ٹی وی لی۔

مقتول کا موبائل بھی برآمد نہیں کیا جاسکا نہ ہی سی ڈی آر کرایا گیا۔

وکیل نے استدعا کی کہ مقتول کا موبائل بھی برآمد نہیں کیا جاسکا نہ ہی سی ڈی آر کرایا گیا، مقدمے میں دہشتگردی، اغوا اور دھمکانے کی دفعات شامل کی جائیں۔

ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس کا تفتیشی افسر تبدیل کر دیا جبکہ نئے تفتیشی افسر نے تفتیش کے لئے مزید وقت کی استدعا کردی۔

اس سے قبل ناظم جوکھیو قتل کیس میں کراچی کی ملیر کورٹ نے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام اویس سمیت تین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کرتے ہوئے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں