ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

کراچی: ناظم آباد ٹریفک حادثے کی اصل وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (14 اپریل 2026): پولیس حکام نے ناظم آباد میں پیش آئے خوفناک ٹریفک حادثے کا ذمہ دار خراب سڑک کو قرار دے دیا۔

ناظم آباد میں اپنے بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار دو بہنیں آئل ٹینکر کی زد میں آ کر ہلاک ہوئیں جن کی شناخت 17 سالہ اینجل اور 19 سالہ ایسٹر کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق سڑک خراب ہونے کی وجہ سے موٹرسائیکل بے قابو ہو کر گری تو دونوں لڑکیاں آئل ٹینکر کے پچھلے ٹائروں میں آ کر ہلاک ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رہنا ایسا ہی ہے جیسے پیرس میں رہنا، شرمیلا فاروقی

دونوں بہنیں بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھیں، بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

عینی شاہدین نے بھی حادثے کا ذمہ دار خراب سڑک کو قرار دیا۔ انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے پچھلے 3، 4 دنوں سے حادثات ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ہونے والے حادثے میں خراب روڈ کی وجہ سے موٹرسائیکل بے قابو ہو کر گری، بھائی ایک طرف گرا جبکہ بہنیں آئل ٹینکر کے نیچے آ گئیں، ڈیڑھ سے دو مہینے ہوگئے یہ روڈ ٹوٹا ہوا ہے۔

اہل خانہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے، ان کے گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، متعدد مقامات پر ترقیاتی کام کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔

لیاقت آباد ڈاک خانے سے تین ہٹی جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے کام تو شروع کیا گیا لیکن تاخیر کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

اسی طرح دیگر کئی سڑکیں خراب ہونے سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں۔

+ posts

افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں