منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

ناظم آباد میں ڈکیتی کا ایک اور واقعہ، فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے علاقے ناظم آباد ڈکیتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ مسلح ڈکیت شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

کراچی میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں روز اضافہ ہورہا ہے، ناظم آباد بلاک تھری میں 2 مسلح  ملزمان شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار  ہوگئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ملزمان نے فلمی انداز میں شہری کو دھکا دے کر گرایا، گلی سے گزرنے والی سوزوکی ڈرائیور بھی رک گیا قریب سے گذرنے والے شہری حادثہ سمجھ کر متاثرہ شخص کے پاس پہنچے تو ملزم نے پستول لہرا دیا۔

دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 15 سیکنڈ میں واردات مکمل کی اور فرار ہوگئے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان شہری کا تعقب کرتے ہوئے پہنچے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم نے شناخت چھپانے کے لئے ہیملٹ پہنا ہوا تھا تاہم  واردات کے بعد  دونوں ڈکیت الگ الگ موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں