اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ، گرفتاری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا اور گرفتاری کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کو حراست میں لیکر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں پیش کیا گیا ، جہاں متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر نے نذیر چوہان کا بیان ریکارٖڈ کیا۔

ایف آئی اے میں نذیر چوہان کے واٹس ایپس اور آڈیو میسجز کا بھی جائزہ لیا ، بیان کے بعدنذیر چوہان کو تھانہ ریس کورس منتقل کردیا گیا اور نذیر چوہان کی گرفتاری سے متعلق اعلیٰ پولیس افسران کی مشاورت جاری ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ زیرحراست ایم پی اے نذیر چوہان کی آواز کا نمونہ اسلام آباد بھجوایاجائے گا کیونکہ لاہور میں آوازکاتجزیہ کرنےوالاسافٹ ویئردستیاب نہیں۔

اس موقع پر نذیر چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے باقاعدہ گرفتار کیا گیا ہے، گرفتاری کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے، گرفتاری کے خلاف تمام قانونی معاملات دیکھیں گے۔

یاد رہے لاہور پولیس کی جانب سے صوبائی رکن اسمبلی نذیر چوہان کو گرفتار کیا گیا تھا ، پولیس نے نذیرچوہان کو ایل ڈی اے پلازہ کے قریب سے شہزاد اکبر کی درخواست پردرج مقدمے میں حراست میں لیا۔

واضح رہے رواں ماہ مئی میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ،مقدمےمیں دھمکیاں دینا اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

اہم ترین

مزید خبریں