تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’اس رشتے کا اختتام اچھا نہیں ہوا‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ نازش جہانگیر نے محبت سے متعلق پوسٹ شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نازش جہانگیر نے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جسے میں انہیں سبز رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک دفعہ کا ذکر ہے جب (angel) اور (devil) کی محبت ہوگئی لیکن اس رشتے کا اختتام اچھا نہیں ہوا۔‘

نازش جہانگیر نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے مداح پسند کررہے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر شعر و شاعری کرتی رہتی ہیں۔ اس سے قبل بھی اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے معروف شعرا کے اشعار لکھے تھے۔

گزشتہ سال نازش جہانگیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ایک پروگرام میں اپنی نجی زندگی کے تلخ دنوں کے بارے میں کھل کر گفتگو کی تھی۔

یاد رہے کہ نازش جہانگیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں ’مائرہ‘ کا منفی کردار نبھایا تھا جس کی کاسٹ میں حبا بخاری، جنید خان و دیگر شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -