تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نازش جہانگیر کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے رخی‘ میں مائرہ نامی لڑکی کا منفی کردار نبھانے والی اداکارہ نازش جہانگیر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر ایک شعر تحریر کیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’ہم محبت کے ان جزیروں سے جہاں اس صدی کا ایک بھی باسی نہیں تھا، لوٹ آئے ہیں۔‘ نازش جہانگیر نے پوسٹ کے آخر میں شاعرہ کا نام ’نازش خان‘ لکھا۔

اداکارہ نے گزشتہ روز یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے پسند کیا، نازش جہانگیر نے اس سے قبل بھی ایک شعر تحریر کیا تھا جس کے بول کچھ یوں ہیں، ’تجھ سے مل کر ہمیں رونا تھا بہت رونا تھا، تنگئی وقت ملاقات نے رونے نہ دیا۔‘

نازش جہانگیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں اور ڈراموں سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل نازش جہانگیر نے اپنی زندگی کے تلخ دنوں کے بارے میں بتایا تھا جب ان پر گلوکار و اداکار کی اہلیہ نے الزامات عائد کیے تھے۔

نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ میں نے ان سب حالات کا مقابلہ صرف خاموشی سے کیا، مجھے اللہ کی ذات پر پورا بھروسہ تھا۔

اداکارہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہر معاملے کی تحقیقات بہت ضروری ہیں، اگر کسی بارے میں علم نہ ہو تو خاموشی اختیار کرلینی چاہیے، کوئی بھی شخص صحیح یا غلط نہیں ہوتا بس کہانی کے دو پہلو ہوتے ہیں جنہیں دیکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -