بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

نازش جہانگیر کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نازش جہانگیر نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ساڑھی میں ملبوس ہیں اور گانے پر خصوصی پوز دے رہی ہیں۔

نازش جہانگیر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پھول کی ایموجی بنائی۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے اور کشور کمار کا مشہور گانا ’یہ راہیں، یہ موسم‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

نازش جہانگیر سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصاویر شیئر کرکے شعر و شاعری کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھی چند تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

نازش جہانگیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی لیڈ کاسٹ میں جنید خان اور حبا بخاری شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں