جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

نازش جہانگیر ماہرہ خان کے دفاع میں سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کے اخراجات پر تنقید کرنے والوں کو نازش جہانگیر نے جواب دے دیا۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست بزنس مین سلیم کریم سے شادی کی ہے تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین تقریبات پر ہونے والے اخراجات پر تنقید کر رہے ہیں۔

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نازش جہانگیر کو یہ ناگوار گزرا اور انہوں نے بالآخر اس معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

نازش جہانگیر نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ شادی سادگی سے ہو یا شاہانہ، آپ کیوں پوچھ رہے ہیں کہ کتنا خرچ ہوا؟ کیا صرف آپ ہی بل ادا کرتے ہیں؟

انہوں نے مزید لکھا کہ ’کیوں نہیں خوش ہو سکتے آپ لوگ دوسرے کی خوشی میں؟ یہ کیا اتنا مشکل ہے؟‘

نازش جہانگیر پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں۔ انہوں نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اداکارہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں