پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

بابراعظم نے اگر پروپوز کیا تو؟ نازش جہانگیر کا جواب سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے ایک مداح کے سوال کے جواب میں بابراعظم سے متعلق ایسا بیان دیا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نازش جہانگیر ڈرامہ انڈسٹری میں ایک منفرد مقام رکھتی ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی مشہور ڈراموں میں بہترین رول ادا کئے، اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ مینٹل ہیلتھ آگاہی کی سرگرم رکن بھی ہیں، انہوں نے 2017 میں ڈرامہ بھروسا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

اداکارہ کو لکس اسٹائل ایوارڈز میں بیسٹ ایمَرجنگ ٹیلنٹ کے لیے نامزدگی بھی مل چکی ہے۔ 2022 میں سمیع خان کے ساتھ فلم لَفنگے سے فلمی سفر شروع کیا، جبکہ 2024 میں وہ پپّے کی ویڈنگ میں خوشحال خان کے ساتھ نظر آئیں۔

ایک صارف نے انسٹا گرام پر ایک غیر رسمی آن لائن سیشن کے دوران اداکارہ سے سوال کیا کہ اگر پاکستانی کرکٹر بابراعظم انہیں شادی کی پیشکش کریں تو وہ کیا کہیں گی۔

میں پاکستان کی ’کنگنا رناوت‘ بن گئی ہوں، نازش جہانگیر

اس پر نازش نے مختصر مگر واضح جواب دیا کہ میں معذرت کرلوں گی۔

سوشل میڈیا پر ان کے اس غیر متوقع ردِعمل نے نئی بحث کا آغاز کردیا ہے، کئی صارفین نے ان کی خود اعتمادی کو سراہا، جبکہ کچھ نے مختلف ردعمل دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں