جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

نازش جہانگیر کی خوب صورت تصاویر نے مداحوں کے دل موہ لیے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کی لال رنگ کے لباس میں خوبصورت تصاویر نے مداحوں کے دل موہ لئے۔

نازش جہانگیر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی لال رنگ کے لباس میں چند تصاویر شیئر کیں، جس نے چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں ویوز اور لائیکس حاصل کر لیے۔

نازش جہانگیر نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں لکھا ”لال میرے دل کا حال ہے“ انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے اگلی لائن مکمل کرنے کے لئے کہا۔

نازش جہانگیر کے سوال کے جواب میں مداحوں کی جانب سے مختلف کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے، ایک مداح نے لکھا کہ ”کیا کروں تجھ بن یہ دل اُداس ہے“۔۔اس کے علاوہ ایک مداح کا کہنا تھا کہ ”لگتا تم پر کمال ہے“۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی لیڈ کاسٹ میں جنید خان اور حبا بخاری بھی شامل تھے۔

کچھ روز قبل انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر کے ساتھ معنیٰ خیز پیغام شیئر کیا تھا۔ فوٹوز کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ ’جدائی بہت میٹھا غم ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں