شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا بابر اعظم سے متعلق ماضی کا کلپ وائرل ہوا جس پر اداکارہ نے خاموشی توڑ دی۔
سوشل میڈیا پر نازش جہانگیر کے پرانے انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر بابر اعظم مجھ سے شادی کے لیے پروپوز کریں گے تو اس پیشکش کو مسترد کردوں گی۔
اداکارہ کے اس کلپ پر سوشل میڈیا صارفین اور بابر اعظم کے مداحوں کی جانب سے خوب تنقید کی گئی۔
اب اداکارہ انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بابر کے مداحوں کو واقعی پرسکون ہونے کی ضرورت ہے، میں دیکھ رہی ہوں کہ ایک پرانے سوال و جواب کے سیشن کو سیاق و سباق سے ہٹ کر غیرضروری تنازع میں تبدیل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بابر اعظم اور پوری پاکستان کرکٹ ٹیم کا احترام کرتی ہوں، وہ قومی فخر ہیں اور میں کبھی بھی ان کے بارے میں توہین آمیز بات نہیں کہوں گی۔
یہ پڑھیں: بابراعظم نے اگر پروپوز کیا تو؟ نازش جہانگیر کا جواب سامنے آگیا
نازش نے میڈیا آؤٹ لیٹس پر زور دیا کہ وہ ویوز اور لائکس کی خاطر ترمیم شدہ یا بٹے ہوئے کلپ کو پھیلانا بند کریں۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’آئیے منفیت نہ پھیلائیں خاص طور پر اپنے کھلاڑیوں کے بارے میں جو ملک کے لیے اپنی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہیں، سب کے لیے محبت اور احترام رکھیں۔



