پشاور: خیبر پختونخوا میں ناظمین اور نائب ناظمین کے انتخابی نتائج آگئے،تحریک انصاف کے امیدوار بازی لے گئے، ارباب عاصم پشاور کے اورپرویزخٹک کے بھائی نوشہرہ کے ضلع ناظم بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز نے سب سے پہلے نتائج دینے کی روایت برقرار رکھی۔ خیبر پختونخوا میں ناظمین اور نائب ناظمین کا انتخاب ہوا۔
سوات کی تحصیل بحرین کا نتیجہ سب سے پہلے اے آر وائی نےبریک کیا، پشاور میں پی ٹی آئی کےنومنتخب ناظم ارباب عاصم اور نائب ناظم قاسم علی شاہ نے حلف اُٹھا لیا۔
نوشہرہ میں پرویزخٹک کےبھائی لیاقت خٹک کو ضلعی ناظم کی نشست مل گئی سوات میں مسلم لیگ ن کے محمد علی شاہ ڈسٹرکٹ ناظم منتخب ہوئے۔
کرک میں جے یوآئی کے عبدالوہاب نے میدان مارا۔ ہری پورمیں پی ٹی آئی کے عادل اسلام ضلع ناظم کی نشست پر براجمان ہوگئے ،چارسدہ سے پی ٹی آئی کے فہد خان ۔ چترال سے جماعت اسلامی کے مغفرت شاہ ضلع ناظم منتخب ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی کے عزیزاللہ علیزئی ،شانگلہ میں انجینئر امیرمقام کے بیٹے ریاض محمد جبکہ کوہاٹ میں جے یوآئی ف کے مولانا نیاز ضلع ناظم کا منسب سنبھالیں گے۔
مانسہرہ سےمسلم لیگ ن کے سید غلام سردار ضلع ناظم جبکہ قومی وطن پارٹی کے غلام مر تضی تنولی نائب نا ظم منتخب ہوئے۔