The news is by your side.

Advertisement

امریکی کھلاڑی میں کرونا وائرس کی تصدیق، تین میں علامات ظاہر

نیویارک: کرونا وائرس سے بے خوف ہوکر پریس کانفرنس کرنے والے کھلاڑی کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ باسکٹ بال کے کھلاڑی روڈی نے دو روز قبل پریس کانفرنس میں کرونا کے حوالے سے مذاق کیا اور بتایا کہ وہ وائرس سے بالکل بھی نہیں ڈرتے۔

بعد ازاں اُن کی طبیعت خراب ہوئی جس کی وجہ سے اُن کی اوکلاہوما سٹی میں ہونے والے میچ میں شرکت مشکوک ہوئی۔

ٹیم کی انتظامیہ روڈی کو لے کر اسپتال پہنچی جہاں اُن کا ٹیسٹ کیا گیا۔ ڈاکٹر نے رپورٹ سامنے آنے کے بعد تصدیق کی کہ 27 سالہ کھلاڑی کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

روڈی کا کیس رپورٹ ہونے کے بعد نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) نے لیگ کو مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف فٹبالر رونالڈو کے ساتھی کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے خود قرنطینہ کرلیا۔ رونالڈو کے ساتھ اٹلی کی قومی ٹیم کے کھلاڑی ڈینیئل روگانی تھے جن کا کرونا وائرس مثبت آیا۔

علاوہ ازیں فٹبال کے سب سے بڑے کلب ریئل میڈریڈ سے تعلق رکھنے والے تین کھلاڑیوں کو کرونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسپین میں ہونے والی فٹبال لیگ کو حالیہ صورت حال کے بعد ملتوی کردیا گیا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں