جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

نیشنل بک فاوٗنڈیشن کا ’احمد فراز‘کی گاڑی نیلام کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل بک فاوٗنڈٰیشن نے اپنے سابق مینجنگ ڈائریکٹر اور اردو زبان کے عظیم شاعر احمد فرازؔ کے زیراستعمال رہنے والی گاڑی نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

احمد فراز کی زندگی کے آخری ایان میں انکے استعمال میں رہنے والی گاڑی1996 ماڈل کی ٹویوٹا کرولا ہے جس کا رجسٹریشن نمبر آئی ڈی ایچ 7957 ہے۔

احمد فراز کی گاڑٖی کی نیلامی 10 دسمبر بروز جمعرات اسلام آباد میں نیلام کی جائے گی۔

معروف شاعر کی گاڑی کی نیلامی کا اشتہار نیشنل بک فاوٗنڈیشن کے اسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رفیق ناز کی جانب سے دیا گیا ہے۔

AHMAD FARAZ

احمد فراز کا اصل نام سید احمد شاہ تھا اور وہ 12 جنوری 1931ءکو نوشہرہ میں پیدا ہوئے تھے، ان کے والد سید محمد شاہ برق کا شمارکوہائی فارسی کے ممتاز شعراء میں ہوا کرتا تھا۔

احمد فراز کے مجموعہ ہائے کلام میں ’تنہا تنہا‘، ’درد آشوب‘، ’نایافت‘، ’شب خون‘، ’مرے خواب ریزہ ریزہ‘، ’جاناں جاناں‘، ’بے آواز گلی کوچوں میں‘، ’نابینا شہر میں آئینہ‘، ’سب آوازیں میری ہیں‘، ’پس انداز موسم‘، ’بودلک‘، ’غزل بہانہ کروں‘ اور ’اے عشق جنوں پیشہ‘ کے نام شامل ہیں۔

فراز پاکستان نیشنل سینٹر پشاور کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر، اکادمی ادبیات پاکستان کے اولین ڈائریکٹر جنرل اور پاکستان نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدوں پر بھی فائز رہے

احمد فراز 25 اگست 2008ء کو اسلام آباد میں وفات پاگئے۔ وہ اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا

اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں