پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

بجلی بچت مہم، نیشنل بینک کے ملازمین اب گھروں سے کام کرینگے

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل بینک آف پاکستان نے توانائی کی بچت کیلیے برانچوں اور اہم اسٹاف کے علاوہ دیگر ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان نے تونائی کی بچت کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے برانچوں اور اہم اسٹاف کےعلاوہ دیگر تمام ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صدر نیشنل بینک آف پاکستان کے مطابق این بی پی ہیڈ آفس اسٹاف بدھ اور جمدے کے روز گھر سے کام کرکے گا جب کہ ریجنل اسٹاف منگل اور جمعرات کو ریموٹلی خدمات انجام دیں گے۔

قائم مقام صدر این بی پی کے مطابق توانائی بچت کی غرض سے دفاتر 7 بجے یا اس سے قبل بند ہونگے جب کہ اے ٹی ایمز کے علاوہ تمام برانچز پر نصب برقی سائن بورڈز بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے بالخصوص کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث تین روز سے مسلسل احتجاج ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے بعد پنجاب میں بھی بازار رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ

حکومت نے بجلی بحران سے نمٹنے کیلیے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں بازار اور مارکیٹس رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے تاہم اب تک بجلی کی قلت پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے بلکہ ہر گزرتا دن بجلی دستیابی کے حوالے سے بدترین ہوتا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں