تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سشانت سنگھ کیس میں اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت، اہم شخصیت گرفتار

ممبئی: بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کیس میں اب تک کی سب سے اہم گرفتاری ہوئی جس کو بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

 بھارت میں انسداد منشیات کے لیے کام کرنے والے ادارے این سی بی نے سشانت سنگھ راجپوت کیس میں اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق این سی بی نے سشانت کیس سے جڑے ڈرگز کیس کی تحقیقات میں ماہا کال نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

تحقیقاتی اداروں کی جانب سے اس گرفتاری کو اب تک کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔ماہا کال کی گرفتاری کے بعد این سی بی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بالی ووڈ میں موجود شخصیات کو منشیات فراہم کرنے والے گروہ کو بھی توڑ دیا ہے۔

این سی بی حکام نے میڈیا کو تصدیق کی کہ بالی ووڈ انڈسٹری کے کچھ لوگوں کے لیے منشیات کا انتظام کرنے والے اعظم شیخ نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا، ملزم نشہ آور اشیاء خرید کر انہیں آگے فروخت کرتا تھا۔

مزید پڑھیں: سشانت سنگھ خودکشی کیس میں بھارتی اداکارہ گرفتار

ملزم کی شناخت پر این سی بی نے ریجل ماہا کال انوچ کیشوانی ، کائیزان نامی ملزمان کو گرفتار کیا جو منشیات خرید کر اسے ریا چکرورتی کے بھائی شووِک کو فروخت کرتے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت کے نوجوان اداکار سشانت سنگھ رواں برس اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، اس موت کو پولیس نے خودکشی قرار دیا تھا البتہ جب تحقیقات کا آغاز ہوا تو اداکار کے فون سے اہم شواہد بھی ملے۔

یہ بھی پڑھیں: سشانت سنگھ کی موت، بھارتی ٹی وی چینلز کو معافی نامہ نشر کرنے کا حکم

شواہد ملنے کے بعد تحقیقاتی ادارے نے این سی بی کو بالی ووڈ انڈسٹری میں منشیات کی خرید و فروخت کے حوالے سے تحقیقات کرنے کا حکم دیا، جس کے دوران سشانت سنگھ کی دوست ریا چکرورتی اور اُن کے بھائی کو گرفتار کیا گیا تھا مگر بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -