منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

نورین نیازی این سی سی آئی اے کے ریڈار پر آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (18 جولائی 2026): معرکہ حق پر متنازع بیان دینے پر عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ریڈار پر آگئیں۔

این سی سی آئی اے نے نورین نیازی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہیں 20 جولائی کو پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس میں این سی سی آئی اے نے کہا کہ نورین نیازی نے سوشل میڈیا پر جھوٹی، توہین آمیز اور اشتعال انگیز باتیں کیں، ان کی باتوں کا مقصد ریاستی اداروں کو بدنام کرنا، اور جھوٹے بیانیے کا فروغ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نورین نیازی کا بیان بانی پی ٹی آئی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے: عظمیٰ بخاری

آج عمران خان کی ہمشیرہ کا معرکہ حق سے متعلق متنازع بیان سامنے آیا، جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ معرکہ حق افواج پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا۔

انہوں نے کہا کہ مودی چاہتا تو دو منٹ میں فکس کر دیتا، بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ نہیں کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں