بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

این سی سی آئی اے افسران رشوت کیس، جتنا بڑا گھپلا ہے تفتیش کےلئے14ماہ بھی کم ہیں، پراسیکیوٹر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: این سی سی آئی اے افسران پر رشوت و اختیارات کے ناجائز استعمال کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا، پراسیکیوٹر نے بڑے انکشافات کردیے۔

این سی سی آئی اے افسران پررشوت کیس میں عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس اسپیڈ سے آپ کام کررہے ہیں 14 دن کیا 14 ماہ میں بھی تفتیش مکمل نہیں ہوگی، اس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ جتنا بڑا گھپلا ہے تفتیش کےلئے 14 ماہ بھی کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی اے افسران کی کرپشن، ڈکی بھائی کی اہلیہ کے سنسنی خیز انکشافات

ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری سمیت 5 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کا 2 روزجسمانی ریمانڈ بھی منظورکرلیا۔

تفتیشی افسرکی جانب سے 5 دن کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر کوئی ایسا مواد پیش نہ کرسکے جس سے مزید ریمانڈ دیا جاسکے۔

عدالت نے کہا کہ کسی کا امیر ہونا گناہ نہیں، کرپشن سے امیر ہونا گناہ ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی، یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عدالت پیش ہوئیں۔

ڈکی بھائی سے رشوت لینے والے این سی سی آئی اے افسران جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں