پیر, جون 8, 2026
اشتہار

این سی سی آئی اے کی کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کی گزشتہ چار برس کی کارکردگی کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔

دستاویز کے مطابق این سی سی آئی اے کو 2023 سے اب تک 5 لاکھ 31 ہزار 26 شکایات موصول ہوئیں اور ادارے کی جانب سے گزشتہ چار برس میں 80 ہزار 226 انکوائریاں کی گئیں۔

این سی سی آئی اے نے گزشتہ چار برس میں 5 ہزار 755 مقدمات کا اندراج کیا اور اس عرصے میں 7600 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

وفاقی حکومت کا این سی سی آئی اے کے حوالے سے اہم فیصلہ

ایجنسی کی جانب سے درج مقدمات میں گزشتہ چار برس میں 199 افراد  پر فرد جرم عائد کی گئی اور 877 افراد بری قرار دئیے گئے۔

+ posts

جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں