جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے کنٹریکٹ ملازمین کے لیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (25 فروری 2026): اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے 43 کنٹریکٹ ملازمین کو بڑا ریلیف دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد این سی سی آئی اے کے ملازمین کو ان کی ڈیوٹی کے مطابق تنخواہیں دینے کا حکم دے دیا ہے، اور ادارے کے 43 ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔

ملازمین کی متفرق درخواست پر حکم جسٹس محمد اعظم خان نے جاری کیا، عدالت کو بتایا گیا کہ 30 نومبر کو ملازمین کا کنٹریکٹ ختم ہوا تھا، عدالت نے حکم دیا کہ 30 نومبر کے بعد درخواست گزار ملازمین نے جو ڈیوٹی کی اس کے مطابق انھیں تنخواہیں ادا کی جائیں۔

عدالت نے یہ حکم بھی دیا کہ این سی سی آئی اے ملازمین کے خلاف آئندہ سماعت تک کوئی تادیبی کاروائی نہ کی جائے۔

گزشتہ سماعت میں درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عدالت کنٹریکٹ ختم کرنے کے احکامات جاری کرنے سے روکے اور پٹیشن کے حتمی فیصلے تک تنخواہوں اور دیگر مراعات کی ادائیگی جاری رکھنے کا حکم دے، استدعا کی گئی کہ متعلقہ آسامیوں کو خالی قرار دے کر دوبارہ ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی سے روکا جائے۔

پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزاروں کو باقاعدہ اشتہار، ٹیسٹ، انٹرویو اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد تعینات کیا گیا تھا اور بعد ازاں انھیں ایف آئی اے سے ڈیپوٹیشن پر این سی سی آئی اے بھیجا گیا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں