تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پی ایس ایل6: تماشائیوں کے لئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے پی ایس ایل کے چھٹے سیزن سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ہیں۔

پی سی بی کی کوششیں رنگ لے آئیں، این سی او سی نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں تماشائیوں کی محدود تعداد کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے گروپ میچز کو دیکھنے کے لئے بیس فیصد تماشائیوں کو میدان میں آنے کی اجازت دی گئی ہے، پی ایس ایل کے پلےآف میچز کیلئے تماشائیوں سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گراؤنڈ میں ہیلتھ گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل یقینی بناناہوگا۔

این سی او سی کے اعلان کے بعد لاہور اور کراچی میں 20 فیصد شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھیں گے اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں گے، این سی اوسی کی اجازت کے بعد ٹکٹوں کی فروخت کے شیڈول کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  شائقین کو اسٹیڈیم لانے کیلیے پی سی بی کی کوششیں تیز

واضح رہے کہ یکم فروری کو کرکٹ بورڈ حکام اور این سی او سی آفیشلز کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی تھی ، جس میں پی سی بی وفد نے اسٹریٹجی پلان پر بریفنگ دی تھی، پی سی بی حکام نے ایس او پیز سمیت تمام معاملات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی تھی۔

واضح رہے کہ لاہور میں پی ایس ایل چھے کی ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 6کی ڈرافٹنگ پربےحد خوش ہوں، لیگ کو4 کے بجائے 2 وینیوز تک مجبوری میں محدود کیا ہے، انہوں نے کہا کہ 400 غیر ملکی کھلاڑی لیگ میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -