تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

این سی او سی کا 9 اگست سے سندھ میں‌ نافذ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : سندھ میں 9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کی نئی پابندیوں کا نفاذ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کا مشترکہ اجلاس کراچی میں ہوا، سربراہ این سی او سی اسدعمر،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان نے اجلاس میں شرکت کی۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن 9اگست کوختم کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ، کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کی نئی پابندیوں کا نفاذ ہوگا۔

این سی او سی نے سندھ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں بہتری پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ لاک ڈاؤن خاتمے اور محرم الحرام آغاز کے پیش نظرایس او پیز پر عملدرآمد بہتر کیا جائے۔

اجلاس میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کورونا کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔

اس سے قبل سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کل تک 9اگست کےحوالےسےنیانوٹی فکیشن آجائے گا، جس میں آسانیاں بھی دی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -