تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پاک آسٹریلیا میچز: پی ایس ایل کے بعد کرکٹ شائقین کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے پاک آسٹریلیا میچز میں 100 فیصد شائقین کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے پی ایس ایل کے بعد کرکٹ شائقین کیلئے دوسرے تحفے کا اعلان کردیا۔

این سی او سی نے پاک آسٹریلیا میچز میں100فیصد شائقین کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ، این سی او سی کی جانب سے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 100فیصد شائقین پاک آسٹریلیا کرکٹ میچز اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے، اس حوالے سے این سی او سی نے وفاق اور صوبوں پی سی بی کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی، تمام عمر کے افراد سٹیڈیم میں پاک آسٹریلیا میچز دیکھ سکیں گے۔

این سی او سی نے اسٹیڈیم آنے کیلئے 12 سال سے زائدعمرکی ویکسینیشن لازم قرار دیتے ہوئے کہا 12سال سے کم عمر بچے بغیر ویکسی نیشن اسٹیڈیم آ سکیں گے تاہم انتظامیہ،تماشائیوں کیلئےاسٹیڈیم میں ایس او پیز پر عملدرآمد لازم ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے میچز 4مارچ تا 5 اپریل کو منعقد ہوں گے۔

خیال رہے آسٹریلیاکیخلاف تاریخی سیریز کیلئے پنڈی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کی بھرپور تیاریاں جاری ہے، سیریزمیں کامیابی پاکستان کو رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں لے آئے گی جبکہ ناکامی آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن سے محروم کردے گی۔

Comments

- Advertisement -